Professional Career Training Institution which offers courses designed to help prepare current and prospective IT & Computer professionals

Data-Recovery software

عموماً جب ہم کوئی فائل ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ ری سائیکل بِن میں چلی جاتی ہے جہاں سے ہم اسے باآسانی ریکور کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر فائلز ری سائیکل بن کو بائے پاس کر جائیں یا ہم ری سائیکل بِن خالی کر دیں تو انھیں واپس حاصل کرنا ذرا مشکل ہو جاتا ہے۔ ’’EaseUS ڈیٹا ریکوری وزارڈ‘‘ ڈیلیٹ کی گئی فائلز ڈھونڈ کر انھیں ریکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے حتیٰ کہ اگر پارٹیشن فارمیٹ بھی ہو چکا ہو یا ایکسس نہ ہو پا رہا ہو۔ یہ پروگرام یو ایس بی فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ، ڈیجیٹل کیمرہ، موبائل فون اور ایم پی تھری پلیئر سے بھی ڈیلیٹ کی گئی فائلوں کو ریکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پروگرام کو استعمال کرنا بھی بے حد آسان ہے۔ اسے چلائیں اور منتخب کریں کہ آپ کس ذریعے سے ڈیٹا ریکور کرنا چاہتے ہیں مثلاً ڈیلیٹ کی گئی فائلز، مکمل یا پارٹیشن ریکوری۔ اس کا مفت دستیاب ورژن دو جی بی تک کا ڈیٹا ریکور کرتا ہے۔

سافٹ ڈائون لوڈ کریں

agt_update_misc

http://www.easeus.com/datarecoverywizard/free-data-recovery-software.htm

Leave a comment